شکیب اور دولت کو آدھی میچ فیس کا جرمانہ

Image caption بنگلہ دیش کی بیٹنگ کے نوے اوور میں افغانستان کے بولر دولت زدران نے گیند کرا کے شکیب کو کندھا مارا

بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش اور افغانستان کے میچ کے دوران شکیب الحسن اور دولت زدران کو آئی سی سی کے کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر پچاس فیصد میچ فی کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ بنگلہ دیش اور افغانستان کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ کے دوران پیش آیا۔

بنگلہ دیش کی بیٹنگ کے نوے اوور میں افغانستان کے بولر دولت زدران نے گیند کرا کے شکیب کو کندھا مارا۔ جواب میں شکیب نے بھی ان کو کندھا مارا۔

دونوں کھلاڑیوں نے ان پر لگائے گئے الزامات کا اعتراف کیا جس کے بعد ان پر پچاس فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

یاد رہے کہ کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو نو وکٹوں سے ہرایا ہے۔

افغانستان کی ٹیم تیسری مرتبہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لے رہی ہے اور حال ہی میں ایشیا کپ کے دوران بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد اس ٹی ٹوئنٹی میچ میں شائقین کی دلچسپی بڑھ گئی تھی۔

اسی بارے میں