ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ہرا دیا

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption آسٹریلیا نے ٹاس جیت کی پہلے بیٹینگ کا فیصلہ کیا ہے

ببنگلہ دیش میں جاری پانچویں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر ٹن مرحلے میں جمعہ کو ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ہرا دیا ہے۔

تفصیلی سکور کارڈ

ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 179 رنز کی ضرورت تھی۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی اننگز کا آغاز عمدہ انداز میں کیا۔ اوپنر کرس گیل اور ڈائن سمتھ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور بغیر کسی نقصان کے پچاس تک پہنچا دیا۔ ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ پچاس کے مجموعی سکور پر گری جب ڈائن سمتھ آؤٹ ہوئے۔

گرس گیل نے اپنی عمدہ بیٹنگ جاری رکھی اور 35 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کو آخری اوروں میں جب تیز رنز بنانے سے ضرورت تھی تو کپتان ڈیرن سیمی نے صرف تیرہ گیندوں پر 34 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلا دی۔

دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے اس ٹورنامنٹ میں ابھی تک تین میچ کھیلے ہیں جن میں سے دو جیتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش، اور آسٹریلیا کو ہرایا ہے جبکہ انہیں انڈیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیزکو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف مہیا کیا تھا۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا تو ان کی پہلی وکٹ 33 رنز پر گری۔ اوپنر ایرن فنچ 16 رنز بنا کر مارلن سیمیولز کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

جارحانہ بلے باز ڈیوڈ وارنر 20 رنز بنا کر سیمیولز بڈری کی گیند پر 41 کے مجموعی سکور پر آوٹ ہوئے۔ شین واٹسن سپن کو اچھی طرح نہ کھیل سکے اور سنیل نارائن کی گیند پر سٹمپ ہوگئے۔ انھوں نے دو رنز بنائے تھے۔

مارلن سیمیولز کے دوسرے شکار جارج بیلی تھے جنھوں نے 12 گیندوں پر 12 رنز بنائے تھے۔ وہ سیمی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی طرف سے میکسویل نے سب سے زیادہ سکور۔ میکسویل نے پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے۔ بریڈ ہوج نے 35 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے سپنر سنیل نارائن نے سب سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوروں میں صرف 19 رنز دے کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ ٹونامنٹ کے اس مرحلے میں اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھارت سے ہار چکی ہے لیکن اس نے بنگلہ دیش کو شکست دی۔

دوسری طرف آسٹریلیا کو پاکستان کے ہاتھوں 16 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اسی بارے میں