جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو تین رنز سے ہرا دیا

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption ہاشم آملہ نے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کر لی ہے

بنگلہ دیش میں جاری پانچویں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ بی کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو ایک ہائی سکورنگ میچ میں تین رنز سے ہرا دیا ہے۔

انگلینڈ کو آخری اوور میں جیت کے لیے 22 رنز درکار تھے لیکن انگلینڈ صرف 19 رنز بنا سکا اور اس طرح جنوبی افریقہ نے میچ تین رنز سے ہرا دیا۔ انگلینڈ کی طرف سے ہیلز، بٹلر اور روی بوپارا نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن وہ ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ جنوبی افریقہ نے ہاشم آملہ اور اے بی ڈویلیئرز کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 197 کا مشکل ہدف دیا ہے۔ آخری تین اوروں میں جنوبی افریقہ نے 56 رنز سکور کر کے انگلینڈ کے لیے فتح کو مشکل بنا دیا ہے۔ اے بی ڈویلیئرز نے صرف 28 گیندوں پر 69 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

تفصیلی سکور کارڈ

انگلینڈ نے ابھی تک ٹورنامنٹ میں تین میچ کھیلے ہیں۔ ایک میچ میں انگلینڈ فاتح رہا ہے جبکہ دو میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جنوبی افریقہ نے اب تک چار میچ کھیلے ہیں جن میں وہ تین میں فاتح رہا ہے۔ جبکہ ایک میچ میں اسے شکست ہوئی ہے۔ آج کے میچ میں جنوبی افریقہ کی کامیابی کی صورت میں اس کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات انتہائی روشن ہو جائیں گے۔

گروپ کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ہالینڈ کو باآسانی شکست دے دی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے

انگلینڈ نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جبکہ جنوبی افریقہ نےٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈی پلیسس کی غیر حاضری میں اے بی ڈویلیئرز کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

آئی سی سی نے جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی اور سری لنکا کے کپتان دنیش چندی مل کو ’سلو اوور ریٹ‘ یعنی مقررہ مدت میں اوور مکمل نہ کرنے پر معطل کیا گیا ہے۔

ان دونوں کپتانوں کو ایک سال میں دو مرتبہ سلو اوور ریٹ کی پاداش میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسی بارے میں