بنگلہ دیش کو ایک اور شکست کا سامنا

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption اطلاعات کے مطابق اس میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں تبدیلیاں کی گئیں ہیں

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کی ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آسٹریلیا صرف ایک فتح کے ساتھ گھر روانہ ہو رہا ہے۔

بنگلہ دیش میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کرتے ہوئے 153 رنز بنائے ہیں۔ آسٹریلیا نے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔

تفصیلی سکور کارڈ

بنگلہ دیش کو ابتدائی نقصانات کے بعد شکیب الحسن اور کپتان مشفق الرحیم نے اننگز کو سنبھال لیا ۔

مشفق الرحیم نے تیز کھیلتے ہوئے صرف 36 گیندوں میں 47 رنز بنائے۔ جبکہ دوسری طرف شکیب الحسن نے 66 رنز بنائے۔ انھوں نے اپنی اننگز میں پانچ چوکے اور تین چھکے لگائے۔

شکیب الحسن نے میچ کے بعد کہا کہ 53 سکور کوئی بہت بڑا سکور نہیں ہے لیکن اگر بنگلہ دیش کے سپنر چلے اور انھوں نے پاور پلے میں دو ایک وکٹیں لے لیں تو میچ مشکل ہو سکتا ہے۔

یہ میچ میرپور میں کھیلا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا ابھی تک ان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں تین میچ ہار چکا ہے۔

جبکہ بنگلہ دیش اس چیمپیئن شپ میں ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکا ہے۔

اسی بارے میں