سری لنکا کو دس لاکھ ڈالر بونس دینے کا اعلان

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی کے عالمی مقابلوں کے فائنل میں کامیابی حاصل کرنے پر دس لاکھ ڈالر کا انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ سری لنکا کے کھلاڑیوں کے بارے میں یہ تاثر ہے کہ وہ بڑے ٹورنامنٹ میں ’چوک‘ کر جاتے ہیں یا دباؤ میں آ جاتے ہیں اور اگر وہ اس تاثر کو ختم کرنے میں کامیاب ہو گئے تو انھیں دس لاکھ ڈالر بونس دیا جائے گا۔

سری لنکا کی ٹیم کا کارکردگی اب تک ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں بڑی شاندار رہی ہے۔ سیمی فائنل مقابلے میں قسمت کی دیوی بھی کچھ ان پر مہربان رہی اور انھوں نے ویسٹ انڈیز کو بارش سے متاثرہ میچ میں شکست دی۔

سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ اگر ٹیم بنگلہ دیش سے فاتح کے طور پر لوٹی تو ان کے بونس کی رقم کو تین گنا کر دی جائے گی۔

سری لنکا کی کرکٹ بورڈ کی ایگزیکیٹو کمیٹی نے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا کہ ٹیم کو بنگلہ دیش میں جیتنے کی صورت میں پندرہ لاکھ ڈالر ادا کیے جائیں گے جس میں پانچ لاکھ ڈالر کی اصل رقم میں دس لاکھ ڈالر کا اضافہ کیا گیا۔

سری لنکا کی ٹیم اتوار کو بھارت کے خلاف ڈھاکہ میں فائنل میچ کھیلے گی۔ گذشتہ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کا میزبان سری لنکا تھا اور سری لنکا کی ٹیم ویسٹ انڈیز سے فائنل میں مات کھا گئی تھی۔

وہ گذشتہ پچاس اوور کے میچوں کے ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی ہار گئے تھے اور انھوں نے انیس سو چھیانوے کے بعد سے اب تک ایک روزہ میچوں کا عالمی کپ نہیں جیتے۔