لنکا شائر نے جنید خان سے دوبارہ معاہدہ کر لیا

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption جنید خان نے اپنے کیریئر کا آغاز زمبابوے کے خلاف کیا تھا

انگلش کرکٹ کاؤنٹی لنکا شائر نے پاکستان کے لیفٹ آرم میڈیم فاسٹ بولر جنید خان کے ساتھ رواں سیزن کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ 24 سالہ جنید خان 16 مئی کو لنکا شائر کی جانب سے ناٹنگہم شائر کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے۔

لنکا شائر کے کرکٹر ڈائریکٹر مائیک واٹکنسن نے کہا ’جنید خان اس سے پہلے بھی ہمارے ساتھ کھیل چکے ہیں اور وہ تجربہ بہت زیادہ کامیاب رہا تھا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ جنید خان نے بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور وہ ہمارے لیے بہت موثر ثابت ہوئے۔

لنکا شائر کے ڈائریکٹر کے مطابق جنید خان نے بطور بین الاقوامی کرکٹ میں خاصی ترقی کی ہے

انھوں نےکہا کہ ہم جنید خان کے ساتھ اس وقت سے رابطے میں تھے جب انھوں نے آخری بار ہمیں چھوڑا تھا۔

بی بی سی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے واٹکنسن کا کہنا تھا کہ گذشتہ سیزن ہم نے نیوزی لینڈ کےمچل میک گلینگہین کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔

اس سے پہلے وورسٹرشائر کاؤنٹی نے بھی جنید خان سے رابطہ کیا تھا۔ تاہم انھوں نے نیوزی لینڈ کے کونل منرو کو ساتھ معاہدہ کر لیا۔

جنید خان نے اپنے کیریئر کا آغاز زمبابوے کے خلاف کیا تھا۔ متحدہ عرب امارت میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے پہلے ہی میچ میں انھوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور صرف 38 رن کے عوض پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے۔

جنید خان 14 دسمبر سنہ 1989 کو خیبر پختونخواہ میں پیدا ہوئے۔ وہ ایبٹ آباد کی طرف سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے اور وہ 35 میچوں میں169 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

اسی بارے میں