رائن گگز کے آتے ہی مانچسٹر یونائٹڈ میں بجلی

تصویر کے کاپی رائٹ Laurence Griffiths Getty Images
Image caption 962 میچ کھیلنے والے رائن گگز کا بطور مینیجر یی پہلا میچ تھا

انگلش پیرمیئر لیگ کے ایک میچ میں مانچسٹر یونائٹڈ نے نورچ فٹ بال کلب کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی دے لیکن یہ میچ اس لحاظ سے اہم تھا کہ اس میچ میں مانچسٹر یونائٹڈ دس ماہ بعد کلب اپنے روائتی جارحانہ انداز میں نظر آیا۔

یہ میچ دو اعتبار سے اہم تھا ایک یہ کہ شائقین کو نئے مینیجر اور موجودہ پلئیر رائن گگز جن کا بطور مینیجر یہ پہلا میچ تھا سے بہت امیدیں وابستہ تھیں اور دوسرا یونائٹڈ کے مداحوں اور ماہرین کو توقع تھی کے موئز کی برطرفی کے بعد یونائٹڈ اپنے روایتی انداز میں ایک بار پھر اٹیکنگ فٹبال کھیلے گی۔

خوش قسمتی سے یونائٹڈ کی ٹیم ان دونوں امیدوں پر پورا اتری۔ کلب کی طرف سے 962 میچ کھیلنے والے رائن گگز نے جب یونائٹڈ کے مینیجر کا روایتی کوٹ پہنے ٹچ لائن کی طرف چلنا شروع کیا تو ستر ہزار سے زیادہ مداحوں کے ایک سمندر نے ان کا کھڑے ہو کر استقبال کیا۔ رائن گگزنے میچ سے قبل مداحوں سے یہ ہی وعدہ کیا تھا کہ وہ نورچ کے خلاف میچ میں یونائٹڈ کو دوبارہ ’تیزی، پھرتی اور مستحکم‘ انداز سے کھیلتا دیکھیں گے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Laurence Griffiths Getty Images
Image caption رونی نے یونائٹڈ کی طرف سے دو گول کیے

یونائٹڈ نے ابتداء سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلا ہاف ختم ہونے سے تین منٹ قبل ان کے سٹرائیکر رونی نے نورچ کے فاول کے بعد پنلٹی پر پہلا گول کیا۔ رونی نے دوسرے ہاف کے چوتھے منٹ میں ایک بار پھر نورچ کے دفاعی کھلاڑیوں کو بائیں طرف سے کاٹتے ہوے یونائٹڈ کو 0-2 سے برتری دلائی۔

نورچ کے کیپر رڈی جو اپنے دفاعی کھلاڑیوں کے آگے بے بس نظر آئے نے یونائٹڈ کے دو یقینی گول بچاے لیکن 2-4-4 کے فارمیشن سے کھیلنے والی یونائٹڈ میں ایک نئی جان نظر آئی۔ کھیل میں مزید تیزی تب آئی جب گگز اپنے ٹیم کے ترین کھلاڑی یوان ماٹا کو بطور سبسٹیٹیوٹ لے کر آئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Laurence Griffiths Getty Images
Image caption ماٹا کو پچھلے مینیجر موئز نے کھلنے کے مواقع خاصے کم دیے

ماٹانے آتے ہی فل جونز کے کراس کو نورچ گول لائن کے پار کر دیا اور چند منٹ بعد ہی انٹونیو بلینسیا کے پاس کو مانچسٹر یونائٹڈ کے چوتھے گول میں تبدیل کردیا۔کھیل کے آخری لمحات میں زاویر ہرنینڈز ایک یقینی گول کرنے میں ناکام رہے۔

16 لیگ میچوں میں صرف سات میں کامیابی حاصل کرنے والی نورچ کے لیے یہ شکست ایک اور جھٹکا تھاـ

کہا جا رہا ہے کے سر ایلکس فرگوسن گگز کو مستقل مینیجر بنانے کے حق میں ہیں تاہم کلب کے سربراہان کا خیال ہے کے گگز ، جن کا مینیجر کورس ابھی مکمل نہیں ہوا، ابھی اس عہدے کے لیے نا تجربے کار ہیں ـ اطلاعات کے مطابق ہالینڈ کی قومی ٹیم کے کوچ لویس وین گال کا نام یونائٹڈ کے نئے مینیجر کے لیے زیرِ غور ہے۔

اسی بارے میں