کنگسٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ فاتح

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption نیوزی لینڈ نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا کر دوسری اننگز ڈکلئیر کر کے ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لیے 402 رنز کا ہدف دیا تھا

کنگسٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیر کو 186 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 402 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز میں صرف 216 رنز کی پویلین لوٹ گئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں شلنگفورڈ نے پانچ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 53 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں مارک گریک نے چار اور ایش ساؤدی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھن اور ایش ساؤدی نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

نیوزی لینڈ نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا کر دوسری اننگز ڈکلئیر کر کے ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لیے 402 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں جے روم ٹیلر نے تین، جبکہ کیمار روچ اور شلنگفورڈ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کے مارک گریگ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔

اسی بارے میں