ورلڈکپ 2014: یوراگوئے بمقابلہ کوسٹاریکا

اہم نکات

  • یوراگوئے اور کوسٹاریکا کے درمیان کھیلے گئے پچھلے آٹھ میچوں میں سے کوسٹاریکا ایک بھی میچ نہیں جیت پایا۔ چھ میچ یوراگوئے نے جیتے جبکہ دو برابر ہوئے۔
  • اس سے قبل سنہ 1950 میں برازیل میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ میں یوراگوئے برازیل کو ہرا کر ورلڈ چیمپیئن بنا تھا۔
  • ایڈنسن کوانی (25) اور لوئس سواریز (31) نے اس سیزن کلب میچوں میں کل 56 گول کیے ہیں۔
  • یوراگوئے کے گذشتہ پانچ ورلڈ کپ میچوں میں کیے گئے پانچ گولوں میں سے تین ڈیاگو فورلان نے کیے تھے۔
  • کوسٹاریکا نے ورلڈ کپ میں کھیلے گئے اپنے پہلے میچ میں تین میں سے دو میں کامیابی حاصل کی ہے۔ (1- 0 بمقابلہ سکاٹ لینڈ، 1990 اور 2 – 0 بمقابلہ چین، 2002)
  • کوسٹاریکا نے اس سے قبل تین ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں جنوبی امریکہ کی ٹیموں سے شکست کھائی جس میں ان کے خلاف نو گول ہوئے۔
  • کوسٹاریکا نے اس سے قبل کھیلے گئے ورلڈ کپ کے دس میچوں میں سے صرف تین میں کامیابی حاصل کی، دو برابر اور پانچ میں شکست ہوئی۔

لائیو ٹیکسٹ

آخری اپ ڈیٹ ‭ 15 جون 2014

یہ لائیو ایونٹ فی الحال اپ ڈیٹ نہیں ہو رہا ہے