ورلڈکپ 2014: ایران بمقابلہ نائجیریا

اہم نکات

  • اس سے قبل یہ دونوں ٹیمیں ہانگ کانگ میں جنوری 1998 میں ایک دوستانہ میچ میں مدمقابل ہوئی تھیں جسے نائجیریا نے 1 - 0 سے جیت لیا تھا۔
  • ایران نے اس سے قبل تین ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں شرکت کی اور تمام میں اسے اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
  • ورلڈ کپ میں کھیلے گئے نو میچوں میں وہ صرف ایک میچ جیتے، چھ میں شکست اور دو برابر ہوئے اور ہر میچ میں ان کے خلاف گول ہوا۔
  • گذشتہ ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں کھیلے گئے آٹھ میچوں میں انہیں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ وہ چھ میچ ہارے اور دو برابر ہوئے۔
  • سنہ 2010 کے ورلڈ کپ میں انہوں نے مخالف ٹیم کے گول پر کل سات حملے کیے جو ٹارگٹ پر تھے۔ اس سے کم صرف تین ٹیموں کا ریکارڈ ہے (ہونڈورس، نیوزی لینڈ اور الجزائر)
  • ورلڈ کپ میں نائجیریا کا کسی ایشیائی ٹیم سے صرف ایک مرتبہ مقابلہ ہوا ہے۔ یہ میچ 2010 میں جنوبی کوریا کے ساتھ 2 – 2 سے برابر ہوگیا تھا۔

لائیو ٹیکسٹ

آخری اپ ڈیٹ ‭ 17 جون 2014

یہ لائیو ایونٹ فی الحال اپ ڈیٹ نہیں ہو رہا ہے