فٹبال ورلڈ کپ: کولمبیا بمقابلہ آئیوری کوسٹ

اہم نکات

  • یہ پہلا موقع ہے کہ کولمبیا اور آئیوری کوسٹ کی ٹیمیں کسی انٹرنیشنل فٹبال میچ میں مدِمقابل ہیں۔
  • کولمبیا کی ٹیم آج تک ورلڈ کپ میں 14 میچ کھیلے ہیں جن میں سے اسے آٹھ میں شکست، چار میں فتح اور دو میچ برابر رہے۔
  • کولمبیا کی ٹیم نے آج تک ورلڈ کپ میں لگاتار دو میچ نہیں جیتے اور نہ ہی کسی ورلڈ کپ میں ایک سے زیادہ میچ جیتا ہے۔
  • اس میچ میں کولمبیا کی ٹیم جیمز رادریگز پر انحصار کرے گی۔
  • آئیوری کوسٹ کی ٹیم نے ورلڈ کپ مقابلوں میں کل سات میچ کھیلے جن میں سے تین وہ جیتی ہے۔
  • تین فتوحات میں سے دو میچوں میں اس نے خسارے میں جانے کے بعد سبقت حاصل کر کے کامیابی پائی۔
  • یہ افریقی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے میچ کے آخری نصف گھنٹے میں عمدہ کھیل کے لیے جانی جاتی ہے اور ان مقابلوں میں اس کے 11 میں سے 7 گول انھی اوقات میں ہوئے۔
  • آئیوری کوسٹ کی ٹیم ورلڈ کپ مقابلوں میں اپنے سات میچوں میں سے صرف ایک میں گول کرنے میں ناکام رہی لیکن صرف ایک بار ہی انھوں نے میچ کا پہلا گول کیا۔
  • ورلڈ کپ 2014 میں آئیوری کوسٹ کی ٹیم کے نمایاں کھلاڑی ڈیڈیئر ڈروگبا ہیں۔

لائیو ٹیکسٹ

آخری اپ ڈیٹ ‭ 19 جون 2014

یہ لائیو ایونٹ فی الحال اپ ڈیٹ نہیں ہو رہا ہے