فٹبال ورلڈ کپ: انگلینڈ بمقابلہ یوروگوائے

اہم نکات

  • انگلینڈ اور یوروگوائے کے درمیان اس سے پہلے ورلڈکپ مقابلوں میں صرف دو میچ ہو چکے ہیں جس میں سے پہلا میچ 1954 میں ہونے والے ورلڈکپ کا کوارٹر فائنل تھا جو یوراگوئے نے جیتا تھا جبکہ 1966 میں ہونے والے ورلڈ کپ کا گروپ میچ برابر رہا تھا۔
  • انگلینڈ کی ٹیم ماضی میں ایک بار جبکہ یوروگوائے دو مرتبہ ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔ یوروگوائے نے1930 اور 1950 میں جبکہ انگلینڈ نے 1966 میں یہ اعزاز حاصل کیا۔
  • یوروگوائے نے اپنا آخری ورلڈ کپ برازیل میں ہی جیتا تھا۔
  • یوروگوائے نے 1970 کے بعد سے ورلڈکپ میں کبھی بھی اپنا پہلا گروپ میچ نہیں جیتا اور یہ روایت اس بار بھی برقرار رہی۔
  • انگلینڈ کے خلاف ورلڈکپ مقابلوں میں آج تک لگاتار تین میچوں میں دو سے زیادہ گول نہیں ہوئے۔
  • انگلش سٹرائیکر رونی نے آج تک ورلڈکپ میچوں میں ایک بھی گول نہیں کیا۔
  • یوروگوائے کی ٹیم کے اہم سٹرائیکرز میں ایڈنسن کوانی اور لوئس سواریز شامل ہیں جنھوں نے گذشتہ سیزن میں کلب میچوں میں مجموعی طور پر 56 گول کیے ہیں۔

لائیو ٹیکسٹ

آخری اپ ڈیٹ ‭ 20 جون 2014

یہ لائیو ایونٹ فی الحال اپ ڈیٹ نہیں ہو رہا ہے