ورلڈ کپ2014: ارجنٹینا بمقابلہ ایران

اہم نکات

  • یہ ٹیمیں آخری مرتبہ 1977 میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلی تھیں اور وہ میںچ 1 – 1 سے برابر ہوگیا تھا۔ یہ دوستانہ میچ فٹبال کلب ریال میڈرڈ کی 75 ویں سالگرہ کے موقعے پر کھیلا گیا تھا۔
  • ارجنٹینا نے گذشتہ 13 ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں اپنے 10 گروپ میچ جیتے ہیں، دو برابر کیے اور ایک میں اسے شکست ہوئی۔
  • لائنل میسی نے اپنے ملک کے لیے آخری 21 میچوں میں 21 گول سکور کیے ہیں۔
  • سولہ سال پہلے آج کے ہی دن ایران نے لیون میں امریکہ کو 2 – 1 سے ہرا کے اپنا ورلڈ کپ کا پہلا اور واحد میچ جیتا تھا۔ یہ ورلڈ کپ میں کھیلے گئے 10 میچوں میں اسے چھ میں شکست اور تین میچ برابر ہوئے۔
  • اس سے قبل ایران جنوبی امریکہ کی صرف ایک ٹیم پیرو کے حلاف کھیلا ہے جس میں اسے 4 – 1 سے شکست ہوئی تھی۔
  • ایران کے خلاف ہونے والے آخری نو گولز میں سے پانچ ہیڈ لگا کر کیے گئے۔
  • ایران نے ورلڈ کپ میں اپنے آخری دو گول کارنر پر کیے تھے۔

لائیو ٹیکسٹ

آخری اپ ڈیٹ ‭ 21 جون 2014

یہ لائیو ایونٹ فی الحال اپ ڈیٹ نہیں ہو رہا ہے