میسی نے میدان مار لیا،ارجنٹینا اگلے مرحلے میں داخل

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption لیونل میسی نے اضافی وقت میں شاندار گول کر کے ایرانی مزاحمت کی کمر توڑ دی

ورلڈ کپ 2014 کےگروپ ایف کے ایک میچ میں ارجنٹینا نے کھیل کےاضافی منٹوں میں ایران کے خلاف گول کر کے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ایران نے عمدہ دفاعی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوے منٹ تک ارجنٹینا کے فاروڈز کی ایک نہ چلنے دی لیکن میچ کے اختتامی منٹوں میں لیونل میسی نے ایران امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

تصاویر: ارجنٹینا بمقابلہ ایران

نوے منٹ کے کھیل کے بعد جب چار اضافی منٹ کا کھیل شروع ہوا تو لیونل میسی نے ایک انتہائی شاندار گول کر کے ایرانی مزاحمت کی کمر توڑ دی۔

کھیل کے پہلے ہاف میں ایران نے صرف دفاع کیا لیکن دوسرے ہاف میں ایران نے ارجنٹینا کے گول پر متعدد حملے کیے لیکن گول کرنے میں ناکام رہے۔

ارجنٹینا کے گول کیپر جو پہلے ہاف میں صرف گول پوسٹ میں ٹہلتے رہے دوسرے ہاف میں عمدگی سے تین گول بچائے۔

ارجنٹینا کے سٹرائیکر لیونل میسی، سرجیو اگویرو اور گونزالو ہیگوائن نے ایرانی گول پر متعدد حملے کیے لیکن ایرنی گول کیپر علی رضا حگیگی اور دفاعی کھلاڑیوں نے ارجنٹینا کو گول کرنے سے باز رکھا۔ کھیل کے پہلے ہاف میں صرف چند ایک موقعوں کے علاوہ گیند ایران ہاف میں رہا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption ایرانی گول کیپر علی رضا نے ارجنٹینا کی طرف سے گول کرنے کی متعدد کوششیں ناکام بنایں لیکن ایک میں مات کھا گئے

پہلے ہاف کے اختتام پر فٹبال ماہر فیبیو کا کہنا تھا: ’میں بطور کھلاڑی اس بات کو جانتا ہوں کہ جب دوسری ٹیم کےگیارہ کے گیارہ کھلاڑی ہی دفاع پر اتر آئیں تو لیونل میسی جیسے کھلاڑیوں کے لیے بھی گول کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔‘

ماہرینِ فٹبال نے پہلے ہاف میں ایران کے کامیاب دفاعی کھیل کی تعریف کی۔ توقع کی جا رہی تھی کہ ارجنٹینا کے مشہور سٹرائیکر ایرانی دفاع کو پاش پاش کر دیں گے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔

دوسرے ہاف کے شروع کے دس منٹ بعد ایران نے ارجنٹینا کے گول کی طرف بڑھنا شروع کیا اور دو موقعوں پر ایرانی فاروڈ رضا نے ارجنٹینا کے گول پر دو حملے کیے لیکن ارجنٹینا کے مستعد گول کیپر نےدونوں حملے ناکام بنا دیئے۔

ایک اور ایرانی حملے میں ارجنٹینا کے دفاعی کھلاڑی زیبالیتا نے ایران فاروڈ کو پنلٹی ایریا میں گرایا تو ایران نے پنلٹی کک کا پرزور مطالبہ کیا لیکن ریفری نےپنلٹی دینے سے گریز کیا۔

ایران ارجنٹینا کے ہاتھوں شکست کے باوجود ابھی ٹورنامنٹ سے آؤٹ نہیں ہوا ہے۔ایران اگلے میچ میں بوسنیا ہرزوگوینا کو ہرا اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے۔

عظیم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا تماشائی کے طور پر میدان میں موجود رہے ۔ تین دہائیوں سے ہر ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کے ساتھ رہنے اس بار تماشائی کے طور پر میدان میں موجود ہیں۔ پچھلے ورلڈ کپ میں میراڈونا ٹیم کے کوچ تھے۔

اسی بارے میں