چلی کو شکست، ہالینڈ کی گروپ میں پہلی پوزیشن

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption میچ کے آخری لمحات میں ہالینڈ کے متبادل کھلاڑی میمفس ڈیپائے نے آیئن روبن کے پاس پر کیا۔

ہہالینڈ نے گروپ بی کے آخری میچ میں چلی کو دو صفر سے ہرا گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے اور اب اس کا مقابلہ گروپ اے کی رنر اپ ٹیم سے ہو گا۔

چلی بمقابلہ ہالینڈ، تصاویر

پہلے ہاف کے اختتام پر میچ برابر تھا تاہم دوسرے ہاف میں ہالینڈ نے دو گول کر کے چلی کو ٹورنامنٹ کی پہلی شکست سے دوچار کیا۔

ہالینڈ کی جانب سے دونوں گول متبادل کھلاڑیوں لیروئے فراور اور میمفس ڈیپائے نے کیے۔

پہلے ہاف میں چلی کی ٹیم بہتر کھیلی اور ہالینڈ کے مقابلے میں گول کرنے کے زیادہ مواقع پیدا کیے۔

اسی ہاف میں چلی کے فیلیپے گوتیئریس کو گول کے دو سنہری مواقع ملے لیکن وہ گول کرنے میں ناکام رہے۔

چلی کے سٹرائیکر ایلکسس سانچز اپنی رفتار کی وجہ سے ہالینڈ کے دفاعی کھلاڑیوں کے لیے مسلسل درد سر بنے رہے۔

سپین کےخلاف شاندار گول کرنے والے روبن وین پرسی دو میچوں میں دو پیلا کارڈ حاصل کرنے کی وجہ اس میچ میں حصہ نہ لے سکے۔

ان کی غیر موجودگی میں ہالینڈ کے اٹیک کے تمام ذمہ داری تجربہ کار آیئن روبن پر تھی۔

پہلے ہاف کے کھیل سے واضح ہوگیا کہ برازیلی کوچ فلیپے سکولاری چلی سے مقابلے سے کیوں بچنا چاہتے ہیں۔

اب زیادہ امکان اسی کا ہے کہ اگلے مرحلے میں برازیل اور چلی آمنے سامنے ہوں گے۔

سیلٹک فٹبال کلب کے سابق کوچ نیل لینن کا کہنا تھا کہ چلی کو خود پر بہت اعتماد ہے۔ ’ مجھے ان کا کھیل، کوچ، توانائی اور خود اعتمادی پسند ہے۔ اگلے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ شاید برازیل سے ہوگا۔‘

اسی بارے میں