فٹبال ورلڈکپ: جاپان اور کولمبیا کوئیبا میں مدِمقابل

اہم نکات

  • کولمبیا اور جاپان کی ٹیمیں ماضی میں ورلڈ کپ میں تو کبھی مدمقابل نہیں آئیں تاہم دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف دو انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک کولمبیا نے جیتا جبکہ ایک برابر رہا۔
  • ’بلیو سیمورائی‘ کے نام سے مشہور جاپانی فٹبال ٹیم نے آج تک ورلڈکپ میں کسی جنوبی امریکی ٹیم کو نہیں ہرایا۔
  • جاپان کے ورلڈ کپ مقابلوں میں آخری پانچ گولوں میں سے چار میں کیسوکی ہونڈا کا کردار رہا ہے۔ ان چار میں سے تین گول انھوں نے کیے جبکہ ایک میں مدد دی۔ وہ دو مختلف ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے جاپانی کھلاڑی ہیں۔
  • یہ پہلا موقع ہے کہ کولمبیا کی ٹیم نے کسی ورلڈ کپ میں ایک سے زیادہ میچ جیتا ہے۔
  • کولمبیا کی جانب سے کسی ایک ورلڈ کپ مقابلے میں زیادہ سے زیادہ (پانچ) گولوں کا ریکارڈ بھی اس ورلڈ کپ میں برابر ہو چکا ہے۔
  • کولمبیا اپنے آخری نو انٹرنیشنل فٹبال میچوں میں ناقابلِ شکست رہا ہے۔ ان میں سے اس نے پانچ جیتے جبکہ چار برابر رہے۔
  • کولمبیا کے جیمز رودریگز کو اپنے ملک کے لیے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والا کھلاڑی بننے کے لیے ایک گول درکار ہے۔

لائیو ٹیکسٹ

آخری اپ ڈیٹ ‭ 25 جون 2014

یہ لائیو ایونٹ فی الحال اپ ڈیٹ نہیں ہو رہا ہے