انگلینڈ بمقابلہ کوسٹا ریکا

اہم نکات

  • کوسٹاریکا اور انگلینڈ اس سے قبل کبھی کسی انٹرنیشنل میچ میں مدمقابل نہیں آئے۔
  • کوسٹاریکا نے آج سے قبل ورلڈ کپ میں سات مرتبہ یورپی ٹیموں کا سامنا کیا ہے اور ان میں سے تین مرتبہ فتح حاصل کی ہے۔
  • ٹیکوز کی عرفیت سے مشہور کوسٹاریکا، امریکہ اور میکسیکو کے بعد شمالی و وسطی امریکہ سے تعلق رکھنے والی تیسری ایسی ٹیم ہے جو ایک سے زیادہ ورلڈ کپ مقابلوں میں ناک آؤٹ مرحل تک پہنچی ہیں۔
  • ماضی میں وہ 1990 میں اس مرحلے تک پہنچے تھے۔کوسٹاریکا نے ورلڈ کپ مقابلوں میں اپنے گذشتہ دس میچوں میں سے نو میں کم از کم ایک گول کیا ہے۔
  • انگلینڈ 1958 کے بعد پہلی بار فٹبال ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے میں پہنچنے میں ناکام ہوا ہے۔
  • ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار انگلینڈ ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں دونوں ابتدائی میچ ہارا ہے۔
  • انگلینڈ نے ورلڈ کپ میں اپنے گذشتہ سات ورلڈ کپ میچوں میں سے صرف ایک جیتا ہے جبکہ تین میں اسے شکست ہوئی جبکہ تین برابر رہے۔
  • انگلینڈ آج تک شمالی و وسطی امریکہ کے ممالک کے خلاف اب تک چار مرتبہ ورلڈ کپ میں کھیل چکا ہے جن میں سے دو اس نے جیتے، ایک برابر رہا اور ایک میں اسے شکست ہوئی۔

لائیو ٹیکسٹ

آخری اپ ڈیٹ ‭ 24 جون 2014

یہ لائیو ایونٹ فی الحال اپ ڈیٹ نہیں ہو رہا ہے