فٹبال ورلڈکپ: اٹلی اور یوروگوائے فیصلہ کن مقابلے میں مدِمقابل

اہم نکات

  • اٹلی اور یوروگوائے نے ایک دوسرے کے خلاف نو میچ کھیلے ہیں جن میں یوراگوائے کو دو کے مقابلے میں تین سے برتری حاصل ہے۔
  • یوروگوائے نے اٹلی کے ساتھ دو ورلڈ کپ میچ کھیلے ہیں لیکن دونوں مرتبہ کوئی گول نہیں کر سکا: 1970 0 – 0 سے برابر اور 1990 میں 2 – 0 سے اسے شکست ہوئی۔
  • اٹلی جنوبی امریکہ کی ٹیموں کے خلاف کھیلے جانے والے 19 ورلڈ کپ میچوں میں سے صرف تین ہارا ہے جن میں 1962 میں چلی سے گروپ میچ جبکہ 1970 کے فائنل اور 1978 میں تیسری پوزیشن کے لیے برازیل سے ہارا تھا۔
  • اٹلی 1950 اور 1966 کے درمیان مسلسل پانچ مرتبہ گروپ مرحلے آگے نہیں بڑھ سکا تھا۔
  • یوروگوائے آخری 11 ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں صرف تین مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے میں ناکام رہا ہے۔ ایسا آخری بار 2002 میں ہوا تھا۔
  • یہ یوروگوائے کا ورلڈ کپ میں 50واں میچ ہے (جیتے: 19، برابر: 12، ہارے 18)
  • اس ورلڈ کپ میں یوروگوائے کی انگلینڈ کے خلاف جیت ان کی کسی یورپی ممالک کے خلاف 44 برس میں پہلی جیت تھی۔ آخری مرتبہ انہوں نے 1970 میں سوویت یونین کو اضافی وقت میں 1 – 0 سے ہرایا تھا۔ انہوں نے آخری 15 ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں کسی یورپی ملک کو نہیں ہرایا ہے۔
  • لوئس سواریز نے آخری سات ورلڈ کپ میچوں میں پانچ گول کیے ہیں۔

لائیو ٹیکسٹ

آخری اپ ڈیٹ ‭ 24 جون 2014

یہ لائیو ایونٹ فی الحال اپ ڈیٹ نہیں ہو رہا ہے