ورلڈ کپ کا پہلا کوارٹر فائنل

اہم نکات

  • جرمنی کی ٹیم تین مرتبہ جبکہ فرانس ایک بار ورلڈ کپ جیت چکا ہے۔
  • یہ 26واں موقع ہے کہ فرانس اور جرمنی کی ٹیمیں کسی انٹرنیشنل میچ میں مدِمقابل آ رہی ہیں۔ ان میں سے فرانس نے11 اور جرمنی نے آٹھ میچ جیتے ہیں جبکہ چھ میچ ڈرا ہوئے۔
  • ورلڈ کپ میں یہ ان ٹیموں کا چوتھا اور دیوارِ برلن کے انہدام کے بعد سے پہلا ٹکراؤ ہے۔ اس سے قبل 1958 میں ہونے والے میچ میں فرنس جبکہ 1982 اور 1986 کے ورلڈ کپ میں مغربی جرمنی کی ٹیم فاتح رہی تھی۔
  • فرانس گذشتہ مرتبہ اگر ورلڈ کپ میں پہلے راؤنڈ سے آگے بڑھا ہے تو اس نے کم از کم سیمی فائنل کھیلا ہے۔
  • اس ورلڈ کپ میں فرانس اب تک دس گول کر چکا ہے جو کہ گذشتہ تین ورلڈکپ مقابلوں میں اس کے گولوں کی مجموعی تعداد کے برابر ہے۔
  • فرانس کا برازیل میں ریکارڈ بہت عمدہ ہے اور اس نے وہاں کھیلے گئے دس میچوں میں سے صرف ایک ہارا ہے اور بقیہ نو میں سے چھ جیتے اور تین برابر رہے۔
  • فرانس نے اپنے گذشتہ 12 میچوں میں سے کسی میں بھی پہلے ہاف میں گول نہیں کروایا۔جرمنی کی ٹیم لگاتار نویں مرتبہ فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں شریک ہو رہی ہے۔
  • جرمنی گذشتہ تین عالمی مقابلوں میں سیمی فائنل تک پہنچا ہے اور آج تک کوئی ٹیم لگاتار چار بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نہیں پہنچی۔
  • جرمنی اپنے گذشتہ 15 انٹرنیشنل میچوں سے ناقابلِ شکست ہے اور ان میں سے اس نے دس میچ جیتے جبکہ پانچ برابر رہے۔ یہ اس ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں میں سے بہترین کارکردگی ہے۔

لائیو ٹیکسٹ

آخری اپ ڈیٹ ‭ 4 جولائ 2014

یہ لائیو ایونٹ فی الحال اپ ڈیٹ نہیں ہو رہا ہے