پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ فاتح

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption دو میچوں پر مشتمل سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 12 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

بارش سے متاثر ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کو 15 اوورز میں 106 رنز کا ہدف دیا گیا۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

نیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈن مکلم نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کےدوسرے نمایاں بلے باز راس ٹیلر رہے، انھوں نے ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیرن سیمی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیوائن سمتھ اور لینڈل سیمنز نے اننگز کا آغاز کیا۔

ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 22 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے فلیچر نے ایک چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے 52 جبکہ ڈیرن براوو نے دو چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹِم ساؤدی اور ٹرینٹ بولٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیر نے پانچ اوورز کھیل کر صرف 22 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی۔

دو میچوں پر مشتمل سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے آندرے فلیچر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اسی بارے میں