آخری کوارٹر فائنل میں ہالینڈ کا مقابلہ کوسٹاریکا سے

اہم نکات

  • یہ پہلا موقع ہے کہ ہالینڈ اور کوسٹاریکا کی ٹیمیں کسی فٹبال میچ میں مدِمقابل ہیں۔
  • ہالینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ مقابلوں میں اپنے گذشتہ 11 میں سے دس میچ جیت چکی ہے۔ اس کی واحد شکست 2010 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں تھی۔
  • ہالینڈ نے اب تک اس ٹورنامنٹ میں 12 گول کیے ہیں جن میں سے سات مختلف کھلاڑیوں نے سکور کیے۔
  • ہالینڈ کے لیے آئن روبن اور روبن وین پرسی نے پہلے دو میچوں میں ٹیم کے آٹھ گولوں میں سے چھ گول کیے لیکن اس کے بعد سے وہ ایک بھی گول نہیں کر پائے ہیں۔
  • کوسٹاریکا کی ٹیم پہلی مرتبہ کسی ورلڈ کپ میں لگاتار چار میچوں میں ناقابلِ شکست رہی ہے۔
  • کوسٹاریکا 2002 کے بعد شمالی و وسطی امریکہ کی پہلی ٹیم ہے جو ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل کھیل رہی ہے۔
  • کوسٹاریکا کے اچھے دفاع کا انداز اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں اس کے خلاف سب سے کم یعنی دو گول ہوئے ہیں۔
  • اگر کوسٹاریکا یہ کوارٹر فائنل جیتتی ہے تو 1930 کے بعد پہلا موقع ہوگا کہ شمالی و وسطی امریکہ سے کوئی ٹیم اس مرحلے میں پہنچے گی۔

لائیو ٹیکسٹ

آخری اپ ڈیٹ ‭ 6 جولائ 2014

یہ لائیو ایونٹ فی الحال اپ ڈیٹ نہیں ہو رہا ہے