برازیل کو شکست دے کر جرمنی فائنل میں

اہم نکات

  • جرمنی اور برازیل کی ٹیموں نے اگرچہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ (بالترتیب 102 اور 104) میچ کھیلے ہیں لیکن عالمی مقابلوں کے دوران آپس میں وہ صرف ایک بار ہی آمنے سامنے آئی ہیں اور یہ میچ 2002 کا فائنل تھا جس میں برازیل نے دو صفر سے فتح حاصل کی تھی۔
  • برازیل کو اپنے آخری چھبیس میچوں میں سے صرف ایک میں سوئٹزریلنڈ کے خلاف شکست ہوئی ہے (19 جیتے، 6 برابر، 1 ہارا)
  • برازیل کی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر 42 میچوں سے ناقابلِ شکست ہے اور انھیں آخری بار اگست 2002 میں پیراگوائے نے ہرایا تھا۔
  • برازیل آٹھویں مرتبہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا ہے اور ان میں سے صرف ایک میں اسے شکست ہوئی ہے۔
  • جرمنی کی ٹیم منگل کو ورلڈ کپ مقابلوں میں اپنا 12واں سیمی فائنل کھیل رہی ہے۔ گذشتہ 11 سیمی فائنلز میں سے اس نے چار جیتے جبکہ پانچ میں اسے شکست ہوئی اور عو برابر رہے۔
  • جرمنی واحد ملک ہے جو مسلسل چوتھی بار ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچا ہے۔

لائیو ٹیکسٹ

آخری اپ ڈیٹ ‭ 9 جولائ 2014

یہ لائیو ایونٹ فی الحال اپ ڈیٹ نہیں ہو رہا ہے