فٹبال ورلڈ کپ 2014 کا دوسرا سیمی فائنل

اہم نکات

  • ارجنٹائن کی ٹیم دو مرتبہ ورلڈ کپ جیت چکی ہے جبکہ ہالینڈ آج تک یہ عالمی مقابلے نہیں جیت سکی۔
  • عالمی فٹبال میں ہالینڈ کے خلاف ارجنٹائن کا ریکارڈ اچھا نہیں اور ان دونوں کے مابین ہونے والے آٹھ میچوں میں سے صرف 1978 میں ورلڈ کپ کے فائنل میں ہی ارجنٹائن ہالینڈ کو ہرا پایا ہے۔ بقیہ سات مقابلوں میں سے تین برابر رہے اور چار ہالینڈ نے جیتے۔
  • آخری مرتبہ یہ ٹیمیں 2006 میں مدِمقابل آئی تھیں اور یہ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔
  • ارجنٹائن کی ٹیم 24 برس بعد ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیل رہی ہے لیکن آج تک وہ اس مرحلے پر کبھی نہیں ہاری البتہ اپنے آخری سیمی فائنل میں فتح کے بعد وہ جرمنی سے فائنل ضرور ہار گئی تھی۔
  • اس ٹورنامنٹ میں ارجنٹائن نے اپنے تمام میچ ایک گول کے فرق سے جیتے ہیں اور ہر میچ میں پہلے گول بھی انھوں نے ہی کیا۔
  • ارجنٹنائن کے لیونیل میسی نے اب تک اس ورلڈ کپ میں گول کرنے کے 19 مواقع فراہم کیے ہیں جو کہ ٹورنامنٹ میں شریک کسی بھی کھلاڑی سے زیادہ ہیں۔
  • یہ ہالینڈ کا گذشتہ چار ورلڈ کپ مقابلوں میں تیسرا سیمی فائنل ہے۔
  • ہالینڈ نے اس ورلڈ کپ میں اب تک 12 گول کیے ہیں جن میں سے 10 دوسرے ہاف میں ہوئے۔
  • ہالینڈ کی جانب سے اس ورلڈ کپ میں سات مختلف کھلاڑی گول کر چکے ہیں جو کسی بھی دیگر ٹیم سے زیادہ ہیں۔

لائیو ٹیکسٹ

آخری اپ ڈیٹ ‭ 10 جولائ 2014

یہ لائیو ایونٹ فی الحال اپ ڈیٹ نہیں ہو رہا ہے