نوٹنگھم ٹیسٹ میں بھارت کی عمدہ بیٹنگ

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف نو رنز کے مجوعی سکور پر ایلسٹر کک پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے

نوٹنگم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 25 رنز بنائے ہیں۔

انگلینڈ کو بھارت کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 432 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی نو وکٹ باقی ہیں۔

اس وقت کریز پر گیری بیلنس اور سام رابسن موجود ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹر کک اور سام رابسن نے اننگز کا آغاز کیا۔

انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف نو رنز کے مجوعی سکور پر ایلسٹر کک پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس سے پہلے بھارت کی ٹیم پہلی اننگز میں 457 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

بھارت کی جانب سے مرلی وجے اور کپتان مہندر سنگھ دھونی نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

بھارت کی اننگز کی خاص بات اوپنر وجے کی شاندار سنچری تھی۔ انھوں نے 25 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 146 رنز بنائے۔

بھارت کے دوسرے نمایاں بلے باز کپتان مہندر سنگھ دھونی رہے، انھوں نے سات چوکوں کی مدد سے 82 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے تین، سٹورٹ براڈ اور بین سٹوکس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کو گزشتہ ماہ سری لنکا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں شکست ہوئی تھی۔

انگلینڈ گزشتہ آٹھ ٹیسٹ میچوں میں ایک میں بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکا ہے۔

اسی بارے میں