نوٹنگم: بھارت 457 پر آؤٹ

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption ایلسٹر کُک صرف پانچ رنز بنا کر شامی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان نوٹنگم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے بھارت کے 457 کے سکور کے جواب میں 43 رنز بنائے اور اس کا ایک کھلاڑی آوٹ ہوا۔

دوسرے روز 457 کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے 43 رنز بنائے۔ کُک صرف پانچ رنز بنا کر شامی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

کھیل کے اختتام پر رابسن 20 اور بالنس 15 رنز پر کھیل رہے تھے۔

تفصیلی سکور کارڈ

اس سے قبل دوسرے روز بھارت نے 259 پر چار کھلاڑیوں سے کھیل کا آغاز کیا۔

انگلینڈ کو جلد ہی کامیابی ملی جب بھارت کے اوپنر وجے گذشتہ روز کے انفرادی سکور میں 24 رنز کا اضافہ کر کے 146 پر آؤٹ ہوگئے۔

وجے کی وکٹ اینڈرسن نے لی۔

انگلینڈ نہ عمدہ بولنگ کرتے ہوئے باقی بھارتی کھلاڑیوں کو جم کر کھیلنے نہیں دیا۔ جدیجہ 25 رنز، بنی اور آئی شرما ایک ایک رن بنا سکے۔

دھونی جو گذشتہ دن 50 رنز پر کھیل رہے تھے نے انفرادی سکور میں 32 رنز کا اضافہ کیا اور 82 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ نے 346 کے مجموعی سکور پر نو کھلاڑی آؤٹ کردیے تھے۔ تاہم انگلینڈ صورتحال سے فائدہ نہ اٹھا سکا اور آخری وکٹ کی شراکت میں بی کمار اور شامی نے مل کر 109 رنز کا اضافہ کیا۔

بی کمار 58 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ شامی 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان نوٹنگم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر بھارت نے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے سب سے کامیاب بولر اینڈرسن رہے جنھوں نے تین وکٹیں لیں جبکہ براڈ اور سٹوکس نے دو دو اور پلنکٹ اور معین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسی بارے میں