جرمنی ورلڈ چیمپیئن، میسی کا جادو نہ چل سکا

اہم نکات

  • جرمنی کی ٹیم آٹھویں مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں حصہ لے رہی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے تاہم گذشتہ سات فائنلز میں سے جرمنی صرف تین ہی میچ جیت پایا ہے۔
  • ورلڈ کپ کے فائنل میں جرمنی آخری مرتبہ 2002 میں پہنچا تھا لیکن اس کی آخری فتح 1990 میں ارجنٹائن کے خلاف تھی۔
  • ارجنٹائن کی ٹیم کا یہ چوتھا ورلڈ کپ فائنل ہے اور وہ اب تک دو مرتبہ فائنل جیت کر چیمپیئن بنی ہے جبکہ ایک بار اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
  • ارجنٹائن 24 برس بعد ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے اور آخری بار فائنل میں اس کا مقابلہ جرمنی سے ہی ہوا تھا اور جرمن فاتح رہے تھے۔
  • ارجنٹائن اور جرمنی ورلڈ کپ مقابلوں میں مجموعی طور پر چھ مرتبہ سامنے آ چکے ہیں اور یہاں جرمنی کا پلہ بھاری ہے۔ ان چھ میچوں میں سے تین جرمنی نے جیتے جبکہ دو برابر رہے اور ارجنٹائن صرف ایک میچ جیت سکا۔
  • اگر جرمنی یہ فائنل جیت جاتا ہے تو وہ چار مرتبہ ورلڈ کپ جیت کر اٹلی کے برابر آ جائے گا۔ برازیل نے سب سے زیادہ بار(پانچ مرتبہ) ورلڈ کپ جیتا ہے۔
  • 2006 اور 2010 کے ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کی ٹیم جرمنی سے ہار کر ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوئی تھی اور آج تک ورلڈ کپ کی تاریخ میں کوئی بھی ٹیم لگاتار تین مقابلوں میں ایک ہی حریف کے ہاتھوں ناک آؤٹ نہیں ہوئی۔

لائیو ٹیکسٹ

آخری اپ ڈیٹ ‭ 14 جولائ 2014

یہ لائیو ایونٹ فی الحال اپ ڈیٹ نہیں ہو رہا ہے