لارڈز ٹیسٹ: بھارت کی ٹیم مشکلات کا شکار

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے دو، سٹورٹ براڈ، بین سٹوکس اور معین علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

لارڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر بھارت نے انگلینڈ کے خلاف نو وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے ہیں۔

پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر کریز پر محد شامی اور ایشانت شرما موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 14 اور 12 رنز بنائے تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

بھارت کی جانب سے مرالی وجے اور شیکھر دھون نے اننگز کا آغاز کیا۔

بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 11 رنز کے مجوعی سکور پر شیکھر دھون سات رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کی جانب سے پجورا نے 28، مرالی وجے نے 24 اور کوہلی نے 25 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے چار، سٹورٹ براڈ نے دو، بین سٹوکس اور معین علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

اسی بارے میں