لارڈز:انگلینڈ کو جیت کے لیے 214 رنز درکار

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption بھارت انگلینڈ کی 82 سالہ کرکٹ تاریخ میں لارڈز کے میدان پر بھارت صرف ایک ہی بار فتح سے ہمکنارہوئی ہے

لارڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن بھارت کو جیت کے لیے چھ وکٹیں جبکہ انگلینڈ کو مزید 214 رنز درکار ہیں۔

چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کے بیٹسمین جو روٹ اور معین علی بالترتیب 14 اور 15 رنز پر کریز میں موجود تھے۔

بھارت کی جانب سے ایشانت شرما نے دو جبکہ محمد شامی اور روندر جڈیجہ نے ایک ایک وکٹ لیے۔

میچ کا تازہ سکور دیکھیں

اس سے قبل جمعرات کو انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی تھی اور بھارت نے پہلی اننگز میں اجنیکا رہانے کی سنچری کی بدولت 295 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے چار، سٹورٹ براڈ اور بین سٹوکس نے دو دو جبکہ معین علی اور پولنکیٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارتی ٹیم کی پہلی اننگز کے جواب میں انگلینڈ نے گیری بیلنس کی سنچری کی بدولت 319 رنز بنائے۔

تصویر کے کاپی رائٹ PA
Image caption بھارت کے میڈیم فاسٹ بولر بھونیشور کمار نے اچھی بولنگ کا مظاہر کیا

بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے 82 رنز کے عوض چھ وکٹ لیے۔

بھارت نے 24 رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری انگز کا اغاز کیا اور اوپنر مرلی وجے کے 95 رنز، روندر جڈیجہ کے 68 اور بولر بھونیشور کمار کے 52 رنز کی بدولت 342 رنز بناکر میچ میں واپسی کی۔

دوسری اننگز میں سٹوکس اور پولنکیٹ نے تین تین وکٹ لیے جبکہ معین علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایک ایک وکٹ براڈ اور اینڈرسن کے حصے میں آئیں۔

جمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

اسی بارے میں