بلاوائیو: افغانستان کی جیت، سیریز برابر

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption افغانستان کی جانب سے شریف الدین نے تین اور آفتاب عالم نے دو وکٹیں حاصل کیں

بلاوائیو میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں افغانستان نے زمبابوے کو 100 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز دو دو سے برابر کر لی۔

زمبابوے کی پوری ٹیم 260 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 159 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

زمبابوے کی جانب سے رچمنڈ نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 64 اور ماروما نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 29 رنز بنائے۔

ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ زمبابوے کے دیگر کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔

زمبابوے کے چھ بلے بازوں کا انفرادی سکور دوہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکا۔

افغانستان کی جانب سے شریف الدین نے تین اور آفتاب عالم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے افغانستان کی پوری ٹیم 49.1 اوورز میں 259 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

افغانستان کی جانب سے شفی اللہ جاوید احمدی نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 56 جبکہ سمیع اللہ شنواری نے دد چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے ڈونلڈ تریپانو نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

زمبابوے کے ڈونلڈ تریپانو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اسی بارے میں