آملہ کی سنچری مگر سری لنکا کا پلہ بھاری

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption کپتان ہاشم آملہ نے 139 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی

کولمبو میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 11 رنز بنائے ہیں اور اس طرح جنوبی افریقہ پر 150 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

جنوبی افریقہ کی اننگز کی خاص بات کپتان ہاشم آملہ کی شاندار ناقابل شکست اننگز تھی۔ ہاشم آملہ 139 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے لیکن ان کے علاوہ جنوبی افریقہ کا کوئی دوسرا کھلاڑی سری لنکا کی سپن باولنگ کا مقابلہ نہ کر سکا اور جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 282 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں مہیلا جے وردھنے کی شاندار اننگز کی بدولت 421 رنز بنائے تھے۔

دوسرے روز کھیل کے اختتام تک تین وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بنائے تھے اور کپتان ہاشم آملہ اور اے بی ڈویلیئرز کریز پر موجود تھے۔ تیسرے روز کھیل کے پہلے ہاف میں اے بی ڈویلیئرز 37 بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد فاسٹ بولر ڈیل سٹین کے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی ہاشم آملہ کا ساتھ دینے کے لیے کریز پر نہ رک سکا۔

سری لنکا کے سپنر ڈی پریرا نے پانچ اور ہیراتھ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کے لیگ سپن بولر عمران طاہر پہلے ٹیسٹ کی طرح دوسرے ٹیسٹ میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ عمران طاہر نے اسی وکٹ پر جہاں سری لنکا کے سپنروں نے دس میں سے نو وکٹیں حاصل کیں وہاں تینتیس اووروں میں 121 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

سری لنکا نے پہلی اننگز میں 421 رنز سکور کیے۔سری لنکا کی اننگز کی خاص بات مہیلا جے وردھنے کی شاندار بیٹنگ تھی۔ انھوں نے 17 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 165 جبکہ

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption سری لنکا نے پہلی اننگز میں مہیلا جے وردھنے کی شاندار سنچری کی بدولت 421 رنز کا سکور کیا

اینجلو میتھیوز نے چھ چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین، جے پی ڈومنی اور فلینڈر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسی بارے میں