کامن ویلتھ گیمز کا اختتام، پاکستان 23ویں نمبر پر

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption پاکستان نے باکسنگ، جوڈو اور ریسلنگ میں ایک ایک چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ ریسلنگ میں ایک کانسی کا تمغہ بھی جیتا

سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کھیلی جانے والی بیسویں کامن ویلتھ گیمز گیارہ روز جاری رہےنے کے بعد اختتام پذیر ہو گئیں ہیں جن میں انگلینڈ نے سب سے زیادہ تمغے جیتے ہیں۔

دولتِ مشرکہ گیمز میں انگلینڈ 174 میڈلز جیت کر سرِفہرست رہا۔ انگلینڈ نے 58 سونے، 59 چاندی اور 57 کانسی کے تمغے جیتے۔

میڈلز کی تفصیلی فہرست

پاکستان دولتِ مشرکہ گیمز میں 23 ویں نمبر پر رہا۔ اس نے کُل چار تمغے جیتے جن میں تین چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ شامل ہے۔

پاکستان نے باکسنگ، جوڈو اور ریسلنگ میں ایک ایک چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ ریسلنگ میں ایک کانسی کا تمغہ بھی جیتا۔

دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آخری روز کے آغاز پر پاکستان 22 ویں نمبر پر تھا لیکن ٹرینیڈیڈ اور ٹوباگو نے دن کے آخر پر 22ویں پوزیشن اپنے نام کر لی۔

دولتِ مشرکہ گیمز میں گیارہ روز میں کُل 261 سونے کے تمغے جیتے گئے۔

ان کھیلوں میں 36 ممالک نے حصہ لیا جن میں 137 تمغوں کے ساتھ آسٹریلیا دوسرے نمبر پر رہا جبکہ 82 میڈلز کے ساتھ کینیڈا تیسرے نمبر پر۔

بھارت نے کُل 64 تمغے جیتے جن میں 15 سونے، 30 چاندی اور 19 کانسی کے تمغے ہیں۔

اسی بارے میں