ہرارے: جنوبی افریقہ نے سہ ملکی سیریز جیت لی

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption سنیچر کو کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی

ہرارے میں کھیلی جانے والی سہ ملکی سیریز کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

جنوبی افریقہ نے 218 رنز کا مطلوبہ ہدف 40.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

جنوبی افریقہ کی جانب سے فاف ڈوپلیسی نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 96 اور اے بی ڈویلیئر نے چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن، گلین میکس ویل، جیمز فالکنر اور سٹیفن سمتھ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ نے پانچ چوکوں کی مدد سے 54 جبکہ جیمز فالکنر نے چار چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین نے چار، مورنی مورکل اور وین پارنل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سنیچر کو کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

اسی بارے میں