بابر اعظم اور حارث سہیل کی سنچریاں

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption احمد شہزاد نے دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنائیں

پاکستان کے نوجوان بلے بازوں، بابر اعظم اور حارث سہیل نے جمعہ کو شارجہ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان ’اے‘ ٹیم کی طرف سے سنچریاں بنائیں جبکہ آسٹریلیا کی طرف سے نیتھن لوائن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

بابر اعظم جنھوں نے114 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے جبکہ حارث سہیل 103 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

حارث سہیل نے جن کا نام آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی ٹسیٹ ٹیم کے لیے اعلان کردہ 19 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہے اب تک اپنی اننگز میں نو چوکے لگائے ہیں۔

ان دونوں نوجوان بلے بازوں کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان اے ٹیم نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنا لیے تھے۔

اس میچ میں پاکستان اے ٹیم کو اب آسٹریلیا کے خلاف مجموعی طور پر 338 رنز کی سبقت حاصل ہے۔

آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 273 رنز پر ڈیکلیر کر دی تھی اس وقت اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

اس سے قبل پاکستان کی اے ٹیم نے پہلی اننگز میں 305 رنز بنائے تھے جس میں اسد شفیق کی سنچری شامل تھی۔

اُن سے پہلے، پہلی وکٹ کی شراکت میں احمد شہزاد نے 59 اور شان مسعود نے 19 رن بنا کر پاکستان کو 62 رنز کی اوپنگ دی تھی۔

آسٹریلیا کے بالروں میں صرف نتھن لوئن نمایاں رہے۔ نتھن لوائن پاکستان کے خلاف دو ٹسیٹ میچوں میں آسٹریلیا کی طرف سے کلیدی سپن بولر ہوں گے۔

انھوں نے اس میچ میں صرف 49 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

احمد شہزاد جنھوں اس میچ کی دوسری اننگز میں نصف سنچری بنائی۔

اسی بارے میں