ویسٹ ایڈیز نے انڈیا کا دورہ منسوخ کر دیا

تصویر کے کاپی رائٹ GETTY
Image caption بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے انھیں مطلع کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان جاری تنازع کے بعد وہ بھارت کا دورہ ختم کر رہے ہیں

بھارت کے دورے پر آئی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اور بورڈ کے درمیان معاوضوں کے تنازع کے بعد پیدا ہونے والے صورتِ حال کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس جا رہی ہے۔

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے چوتھے ایک روزہ میچ کے بعد اپنا دورہ ختم کر کے واپس جا رہی ہے۔

یہ دورہ ویسٹ انڈیز بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان معاوضوں کے تنازع کی وجہ سے ختم کیا جا رہا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے انھیں مطلع کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان جاری تنازع کے بعد وہ بھارت کا دورہ ختم کر رہے ہیں۔

ویسٹ انڈیز بورڈ نے کا کہنا ہے کہ ان کے کھلاڑی فوری طور پر واپس جا رہے ہیں۔

خیال رہےکہ بھارت کے دورے کے دوران ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان کنٹریکٹ کے تنازع کے حوالے سے خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔

کوچی میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ سے قبل بھی یہ افواہ تھی کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بورڈ کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے نہیں میچ نہیں کھیلنا چاہتی۔

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم نے دورۂ بھارت کے دوران پانچ ایک روزہ میچ، ایک ٹی ٹوئنٹی اور تین ٹیسٹ میچ کھیلنے تھے۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اب تک دو ایک روزہ میچ کھیلے گئے ہیں اور وشاكھاپٹنم میں کھیلا جانے والا تیسرا ایک روزہ میچ طوفان کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔

اسی بارے میں