پہلے ٹیسٹ کے لیے سولہ رکنی سکواڈ کا اعلان

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں 22 اکتوبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کی سولہ رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سلیکٹرز نے بدھ کے روز ممکنہ 19 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا جن میں سے رضاحسن سمیع اسلم اورعطاء اللہ باہر ہوگئے ہیں۔

اوپننگ بیٹسمین توفیق عمر دو سال بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر عمران خان پر بھی سلیکٹرز نے اعتماد کیا ہے۔ انھوں نے گذشتہ سیزن میں 52 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ستائیس سالہ عمران خان 65 فرسٹ کلاس میچوں میں 257 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

سعید اجمل کی غیرموجودگی میں سپن بولنگ کی ذمہ داری یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر سنبھالیں گے۔

لیگ سپنر یاسر شاہ دو سال قبل زمبابوے کے دورے میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

محمد حفیظ بھی فٹ ہونے کے بعد ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

سولہ رکنی پاکستانی سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ مصباح الحق ( کپتان )، احمد شہزاد، محمد حفیظ، توفیق عمر، شان مسعود، اسد شفیق، یونس خان، اظہرعلی، حارث سہیل، محمد طلحہ، راحت علی، عمران خان، احسان عادل، سرفراز احمد، یاسرشاہ اور ذوالفقار بابر۔

اسی بارے میں