بائرن میونخ نے بہترین کھیل پیش کیا: پوپ فرانسس

تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption اس میچ میں جرمنی نے روما کو ایک کے مقابلے میں سات گولوں سے شکست دی

جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ اور اس کے سٹاف نے بدھ کو ویٹیکن میں پوپ فرانسس سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات چیمپیئنز لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے میچ کے بعد ہوئی۔

بندوسلیگا کلب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدھ کو ہونے والی ملاقات میں پوپ فرانسس نے بائرن میونخ کے وفد سے کہا کہ انھوں نے فٹبال کا بہترین کھیل پیش کیا۔

بائرن میونخ کے کپتان فلپ لام اور گول کپیر مینوئل نیور نے پوپ فرانسس کو ایک فریم پیش کیا جس میں بائرن میونخ کی شرٹ تھی اور اس پر ’فرانسس‘ کا نام کندہ تھا۔

اس میچ میں جرمنی نے روما کو ایک کے مقابلے میں سات گولوں سے شکست دی۔

پیپ گواردیولا کی ٹیم نے اس میچ کے پہلے 36 منٹ میں پانچ گول کیے۔ یہ کسی بھی یورپی ٹیم کی ملک سے باہر سب سے بڑی فتح تھی۔

میچ کے بعد جرمن کھلاڑی روبن کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں روما کی ٹیم بہت اچھی تھی تاہم اپنی کوچنگ ٹیم کے شکرگزار ہیں جس نے انھیں اس میچ کے لیے بہترین طریقے سے تیار کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اس سے پہلے ایسی فتح نہیں دیکھی اور وہ بھی روما جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف: ’روما کے پاس ہمارے جارحانہ کھیل کا کوئی جواب نہیں تھا جس کی وجہ سے میچ کا نتیجہ فوری طور پر سامنے آیا۔‘

اس فتح کے بعد بائرن میونخ کی ٹیم گروپ ای میں تین میچ کھیل کر نو پوائنٹس کے ساتھ سہر فہرست آ گئی ہے۔

اسی بارے میں