سیرینا ولیمز کو کریئر کی بدترین شکست

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption سنہ 1998 کے بعد یہ سیرینا ولیمز کی ڈبلیو ٹی اے کے فائنلز میں بد ترین شکست ہے

امریکہ کی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سیرینا ولیمز سنگاپور میں جاری ڈبلیو ٹی اے کے فائنلز میں عالمی نمبر چار رومانیہ کی سمونا ہالپ سے سٹریٹس سیٹ میں ہار گئی ہیں۔

سمونا ہالپ نے جمعے کو کھیلے جانے میچ میں سیرینا ولیمز کو 0-6 اور 2-6 کے واضح فرق سے شکست دی۔

سنہ 1998 کے بعد یہ سیرینا ولیمز کی ڈبلیو ٹی اے کے فائنلز میں بدترین شکست ہے۔

18 گرینڈ سلیم جیتنے والی 33 سالہ سیرینا ولیمز کو جوانیٹ کروگر نے 1-6 اور 1-6 سے شکست دی تھی۔

میچ جیتنے کے بعد 23 سالہ سمونا ہالپ کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی کا بہترین میچ تھا: ’میں نے ناقابلِ یقین شاٹس کھیلیں۔‘

دوسری جانب شکست خورہ سیرینا ولیمز نے کہا کہ انھوں نے اچھا کھیل پیش نہیں کیا۔

انھوں نے اپنی مخالف سمونا ہالپ کے بارے میں کہا کہ انھوں نے بہت عمدہ کھیل پیش کیا۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں سیرینا ولیمز نے زخمی ہونے کے باعث چائنا اوپن سے دستبردار ہو گئی تھیں۔

رومانیہ کی سمونا ہالپ نے اس سے پہلے کبھی بھی ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں کسی ٹاپ کھلاڑی کو شکست نہیں دی تھی۔

اسی بارے میں