پسندیدہ کھلاڑی کے قریب دفن ہونے کا موقع

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption کورنتھیئنز کے مداح برازیل میں دوسرے نمبر پر ہیں اور ان کی تعداد تقریبا ڈھائی کروڑ ہے

برازیل فٹبال کلب کورنتھیئنز اپنے مداحوں کے لیے ایک قبرستان بنانے جا رہا ہے جس میں انھیں یہ موقع مل سکے گا کہ وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کے قریب دفن ہوں۔

ساؤ پالو کے نزدیک قائم کیے جانے والے اس قبرستان ’کارنتھیئنز فارایور یعنی ’سدا کے لیے کارنتھیئنز میں مداحوں کے لیے 70،000 پلاٹ موجود ہیں۔

یہ ٹیم کے بعض معروف اور نامور کھلاڑیوں کی آخری قیام گاہ کے طور پر بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ برازیل میں کورنتھیئنز کے مداحوں کی تعداد ڈھائی کروڑ ہے جو کہ تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔

اس پراجکٹ کے چیف ایگزیکیوٹیو ریکارڈو پولیٹو نے بتایا کہ اس قبرستان میں، فنکشن روم کے علاوہ، باغات، ریستوران، جھیل اور ایک قدرتی پناہگاہ ہوں گے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ کورینتھیئنز اب ان چند فٹبال کلبوں میں شامل ہوگیا ہے جو اپنے مداحوں کو مخصوص قبرستان فراہم کرتے ہیں۔ ان میں ارجنٹائن کا کلب بوکا جونیئرز بھی شامل ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption کورنتھیئنز کے مداح خود کو وفادار کہتے ہیں جبکہ ان کے مخالفین انھیں خبطی گینگ کہتے ہیں

پلاٹ کی قیمت ساڑھے چار ہزار اور سات ہزار آٹھ سو ریاس یعنی 1870 سے3240 امریکی ڈالر کے درمیان ہوگی اور اس کا انحصار رقبے اور اس مشہورکھلاڑی کی قبر سے قربت پر ہوگا جو وہاں دفن کیاجائے گا۔

اس کے حامیوں کا کہنا ہے کہ لوگ اس کا خیرمقدم کریں گے اور سٹیڈیم میں پرجوش حمایت کے بعد اخیر میں پرسکون طور پر ان کے ساتھ رہنا پسند کریں گے۔

گذشتہ ماہ حکام نے کلب کو متنبہ کیا تھا کہ اپنے مداحوں اور پرستاروں کو مقابل ٹیم بطور خاص روایتی حریف ساؤ پالو کی ٹیم کو گالیاں دینے سے باز رکھیں۔

یاد رہے کہ ساؤ پالو کلب کے گول کیپر کو ہم جنس پرستانہ گالیاں دی گئی تھیں۔

اسی بارے میں