’سڈول گھٹنے جمیکا والوں کی تیز رفتار کی وجہ‘

Image caption اس وقت بھی دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کا تعلق جمیکا سے ہی ہے

ایک امریکی محقق کا کہنا ہے کہ دنیا کے تیز ترین دوڑنے والے افراد میں سے متعدد کا تعلق جمیکا سے ہونے کی وجہ ان کے گھٹنے ہیں۔

امریکہ کی رٹگرز یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر رابرٹ ٹریورز نے اس تحقیق کے دوران جمیکا سے تعلق رکھنے والے قریباً تین سو بچوں کا جائزہ لیا۔

اس جائزے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ افراد جن کے گھٹنے سڈول اور متوازن ہیں انھیں دوڑنے میں آسانی اور دوسروں پر برتری حاصل ہوتی ہے۔

جن بچوں کا جائزہ لیا گیا ان میں سے تیز دوڑنے والے تمام بچوں کے گھٹنے سڈول تھے۔

پروفیسر ٹریورز نے کہا کہ ماضی میں مغربی افریقہ میں دنیا کے متعدد ممالک سے لائے جانے والے غلاموں کی وجہ سے ایسی آبادی پیدا ہوئی جن میں قدرتی طور پر تیز بھاگنے کی صلاحیت تھی۔

ان کے مطابق ان کی تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا کہ سڈول گھٹنوں کا طویل فاصلے کی دوڑ پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

خیال رہے کہ اس وقت بھی دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کا تعلق جمیکا سے ہی ہے جبکہ جمیکا کے ایتھلیٹس پر مشتمل ٹیم چار ضرب ایک سو میٹر ریلے ریس کی بھی عالمی چیمپیئن ہے۔

اسی بارے میں