میلبرن: آسٹریلیا نے میچ اور سیریز جیت لی

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption آسٹریلیا کی جانب سے سٹیون سمتھ نے سات چوکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے

میلبرن میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں پر مشتمل سیریز تین ایک سے جیت لی۔

آسٹریلیا نے 268 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے سٹیون سمتھ نے سات چوکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے۔

تفصیلی سکور کارڈ

آسٹریلیا کے دوسرے نمایاں بلے باز میتھو ویڈ رہے، انھوں نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین، وین پارنل نے دو دو جبکہ رابن پیٹرسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کی نقصان پر 267 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اے بی ڈویلیئر نے چھ چوکوں کی مدد سے 91 جبکہ ڈیوڈ ملر نے تین چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمننز اور فالکنر نے دو دو جبکہ مچل سٹارک اور گلین میکس ویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جمعے کو کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اوول میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 73 رنز سے شکست دے تھی۔

پرتھ میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ اسی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 32 رنز سے ہرایا تھا۔

اسی بارے میں