بھارت کو جرمنی کے ہاتھوں شکست، نیدرلینڈز کی کامیابی

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption جرمنی کو آخر کار میچ کے آخری منٹ میں کامیابی حاصل ہوئی

بھارت میں جاری چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے دن جرمنی نے میزبان ملک بھارت کو ایک صفر سے شکست دے دی ہے۔

بھارت اور جرمنی کے درمیان بہت سخت مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیمیں گول کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں اور ایک دوسرے کے گول پر حملے کیے۔

جرمنی کو آخر کار میچ کے آخری منٹ میں کامیابی حاصل ہوئی۔

بھارت نے اس گول کے خلاف ریفرل بھی لیا لیکن گول برقرار رکھا گیا۔ جرمنی کے دو کھلاڑیوں کو گرین کارڈ ملے۔

اس سے قبل چیمپیئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں نیدر لینڈز نے ارجٹینا کو تین صفر سے شکست دے دی ہے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے پہلا گول ویردن منک نے میچ کے 13 ویں منٹ میں کیا۔ انھوں نے یہ گول پنلٹی کارنر پر کیا۔

میچ کے 19ویں منٹ میں نیدرلینڈز کی جانب سے دوسرا گول کیمپرمین رابرٹ نے کیا جبکہ تیسرا گول پفیلین دید نے میچ کے 51 ویں منٹ میں کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption تیسرا گول پفیلین دید نہ میچ کے 51 ویں منٹ میں کیا

نیدرلینڈز کے ایک کھلاڑی کو گرین کارڈ ملا۔ میچ کے 29ویں منٹ میں ہیونگا مارٹن کو گرین کارڈ دیا گیا۔

اسی بارے میں