ابو ظہبی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو دو ایک کی برتری حاصل ہے

ابو ظہبی میں کھیلے جا رہے چوتھے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز برابر کر دی ہے۔

پاکستان کی جانب سے ناصر جمشید اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

منگل کو پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے المناک واقعے پر میچ کے آغاز پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جس موقع پر قومی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کی آنکھوں میں آنسو واضح طور پر دیکھے جاسکتے تھے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سات رنز سے فتح حاصل کرکے یہ میچ اپنے نام کیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹس کے نقصان پر دو سو ننانوے رنز اسکور کیے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹس کے نقصان پر دو سو بانوے رنز ہی بنا سکی۔

پاکستانی ٹیم گو کہ یہ میچ تو ہار گئی لیکن ماہرین کی رائے کے مطابق پاکستانی ٹیم کی جانب سے شدید ذہنی دباؤ کے باوجود بھی دو سو بانوے رنز کا اسکور ایک کارنامہ ہی ہے۔

نیوزی لینڈ کی اس ون ڈے میچ میں کامیابی کے بعد سیریز دو دو سے برابر ہو گئ ہے جس کا آخری میچ اب فیصلہ کُن ہو گا۔

پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف تین رنز کے مجموعی سکور پر احمد شہزاد بغیر کوئی سکور کیے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کے دیگر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں ناصر جمشید نے 38، محمد حفیظ نے تین، حارث سہیل نے 13 اور عمر اکمل نے29 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈینئل وٹوری نے دو جبکہ میٹ ہینری اور کوری اینڈرسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈین براؤن لی اور مارٹن گپٹل نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 81 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی اننگز کی خاص بات کین ولیمسن کی شاندار سنچری تھی، انھوں نے 12 چوکوں کی مدد سے 123 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل نے 58 اور ڈین براؤن لی نے 42 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے دو، جبکہ سہیل تنویر، انور علی اور شاہد آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 147 رنز سے شکست دی تھی۔

اس گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چار وکٹوں سے ہرا کر سیریز برابر کر دی تھی۔

دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تین وکٹوں سے ہرایا تھا۔

اسی بارے میں