کرائسٹ چرچ: فالوآن کے بعد سری لنکا کی بہتر کارکردگی

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption کرونا رتنے نے پہلی اننگز میں سکورز کو زحمت نہیں دی تھی لیکن اس کا ازالہ انھوں نے دوسری اننگز میں سینچری بنا کر کیا

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن فالوآن کے بعد سری لنکا نے سنبھالا لیا ہے تاہم اسے ابھی بھی پہلی اننگز کی سبقت ختم کرنے کے لیے دس رنز درکار ہیں جبکہ اس کی پانچ وکٹیں بچی ہیں۔

تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنا لیے تھے۔ کپتان اینجلو میتھیوز 53 جبکہ ٹی کوشل پانچ رنز پر کھیل رہے تھے۔

سری لنکا کی اننگز کی خاص بات کرونا رتنے کی سنچری تھی۔ انھوں نے انتہائی محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 152 رنز بنائے۔ نیوزی لیند کی جانب سے بولٹ نے تین وکٹیں لیں۔

تازہ سکور کارڈ

تیسرے دن کھیل کے آغاز میں سری لنکا کو دو جھٹکے لگے جب کشال سلوا کل کے سکور 33 رنز پر ہی آؤٹ ہو گئے اور تجربہ کار سنگاکارا ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف ایک رنز بنا کر پویلین سدھار گئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption نیوزی لینڈ کی طرف سے بیٹنگ میں کپتان میک کلم نے نمایاں کردار ادا کیا تو بولنگ میں ٹم ساؤدی نے

اس سے قبل کپتان برینڈن میک کلم کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 441 رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 138 رنز کے معمولی سکور پر ڈھیر ہو گئی۔

کپتان میک کلم نے سری لنکا کو فالوآن کروا دیا ہے جس کے بعد سری لنکا نے دوسری اننگز کا اچھا آغاز کیا ہے اور دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر اس نے بغیر کسی نقصان کے 84 رنز بنا لیے تھے۔

کشال سلوا 33 اور کرونارتنے 49 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

گذشتہ روز سری لنکا نے پہلی اننگز میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پوری ٹیم 130 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ 15 رنز کے سکور پر کمارا سنگاکارا سمیت اس کے تین وکٹیں گر چکی تھیں۔ کپتان اینجلو میتھیوز کے علاوہ کوئی بھی بلےباز نیوزی لینڈ کے بالز کے سامنے نہ ٹک سکا۔ میتھیوز نے 50 رنز بنائے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption میک کلم 134 گیندوں پر 195 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور نیل ویگنر نے تین تین وکٹ لیے جبکہ ٹم ساؤدی اور جیمز نیشم کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں۔

نیوزی لینڈ نے میک کلم کے ریکارڈ ساز 195 رنز کی بدولت اپنی پہلی اننگز میں 441 رنز بنائے تھے۔

اسی بارے میں