کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کا ہدف 124 رنز

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں سائمن ہارمر نے چار جبکہ ڈیل سٹین نے تین وکٹیں حاصل کیں

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر نو رنز بنا لیے۔

جنوبی افریقہ کو یہ میچ جیتنے کے لیے مزید 115 رنز کی ضرورت ہے اور دوسری اننگز میں اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 215 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں مارلن سیموئل نے 74 اور چندر پال نے 50 رنز بنائے۔

ان دونوں کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے دیگر بلے باز جنوبی افریقہ کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کر سکے۔

ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں اس کے پانچ بلے بازوں کا سکور دوہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں سائمن ہارمر نے چار جبکہ ڈیل سٹین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 421 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اے بی ڈویلیئر نے پہلی اننگز میں 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 148 اور فاف ڈوپلیسی نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے پہلی اننگز میں جیسن ہولڈر اور مارلن سیموئل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جمعے کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 329 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

اسی بارے میں