کیپ ٹاؤن: پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز فاتح

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption انھوں نے پانچ چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

ویسٹ انڈیز نے 166 رنز کا مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔

ویسٹ انڈیز کی اننگز کی خاص بات کرس گیل کی دھواں دھار بیٹنگ تھی۔

انھوں نے پانچ چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے مارلن سیمیول نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر نے تین اور وائن پارنل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ریلی راسو نے پانچ چوکوں کی مدد سے 51 اور فاف ڈوپلیسی نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیلڈن کاٹرل نے دو جبکہ جیسن ہولڈر اور آندرے رسل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیر کے کرس گیل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اسی بارے میں