فیفا کی عالمی رینکنگ، بھارت 171 اور پاکستان 188 پوزیشن پر

تصویر کے کاپی رائٹ bbc
Image caption درجہ بندی میں سب سے آخری ملک جنوبی ایشیا سے بھوٹان ہے جس کے صفر پوئنٹس ہیں اور وہ 209 ویں پوزیشن پر ہے

فیڈریشن آف انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشنز یعنی فیفا نے فٹ بال ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ورلڈ چیمپیئن جرمنی بدستور پہلے نمبر پر ہے جبکہ ارجنٹائن کا دوسرے اور کولمبیا تیسرے نمبر پر ہے۔

فیفا کی جاری کردہ رینکنگ میں بھارت 171 اور پاکستان 188 نمبر پر ہے۔

2015 کی پہلی درجہ بندی میں جرمنی 1725 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بھارت کو 79 پوائنٹس ملے ہیں جبکہ پاکستان کو صرف 45 پوائنٹس ملے ہیں۔

رینکنگ کےمطابق بیلجیئم چوتھی، نیدر لینڈز پانچویں، برازیل چھٹی، پرتگال ساتویں، فرانس آٹھویں، سپین نویں اور یوراگوئے دسویں پوزیشن پر ہے۔

درجہ بندی میں ایران 51 ویں، چین 96ویں، مالدیپ 131ویں، افغانستان 142 ویں، بنگلہ دیش 165ویں، ہندوستان 171ویں، سری لنکا 172ویں اور نیپال 186 ویں نمبر ہیں

واضح رہے کہ پاکستان نے 45 پوائنٹس حاصل کرکے 188 ویں پوزیشن پر ہے۔

درجہ بندی میں سب سے آخری ملک جنوبی ایشیا سے بھوٹان ہے جس کے صفر پوئنٹس ہیں اور وہ 209 ویں پوزیشن پر ہے۔