ولفریڈ بونی مانچسٹر سٹی کی ٹیم کا حصہ بن گئے

تصویر کے کاپی رائٹ manchester city
Image caption ولفریڈ بونی کو تاریخ کا سب سے مہنگا افریقی فوٹبالر بنا دیتا ہے

انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی نے اپنے سکواڈ کو مضبوط بنانے آئیوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والے سوانزی کلب کے سٹرائیکر ولفریڈ بونی کو 28 ملین پاؤنڈ میں خرید لیا ہے۔

بونی نے مانچسٹر سٹی کے ساتھ 2019 تک ساڑھے چار سال کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔

26 سالہ بونی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کلب سے ساتھ منسلک ہونا ان کے لیے ایک اعزاز ہے اور بہت بڑا چیلنج ہے۔

بونی سنہ 2013 میں سوانزی کلب کو جوائن کیا تھا۔

وہ سنہ 2014 میں 20 گولوں کے پریمیئر لیگ کے سب سے نمایاں کھلاڑی تھے۔

مانچسٹر سٹی اور سوانزی میں پیچھلے ہفتے کے آخر میں ولفرڈ بونی کی فروخت اتفاق ہوگیا تھا۔

مانچسٹر سٹی نے20 ملین پونڈ کی نقد ادائیگی ہوچکی ہے جبکہ 3 ملین پونڈ کی ادائیگی بونی کی کارکردگی سے متعلق ہے۔

اس ڈیل نے ولفریڈ بونی کو تاریخ کا سب سے مہنگا افریقی فٹبالر بنا دیا ہے۔

بونی جو اس وقت افریقی کپ میں شامل ہیں ممکنہ طور پر فروری کے آخر تک مانچسٹر سٹی کےلیے کھیلنے کا انتظار کر سکتے ہیں۔

بونی نے مانچسٹر سٹی کی ویب سائٹ پر کہا کہ دنیا کے بڑے کلبوں میں سے ایک کے ساتھ منسلک ہونے پر خوش ہوں اور اس موقعے کا شکر گزار ہوں۔

ان کا کہنا تھا ’میں اس لمحے کا بہت انتظار کیا ہے اور اب اس کے آنے پر میں بہت خوش ہوں۔ مانچسٹر سٹی چیمپئنز لیگ میں ہیں اور یہ ان کے لیے بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے حوصلہ افزائی کی بات ہے۔‘

سٹی کے مینیجر مینویل پلیگرینی کا کہنا ہے بونی ایک ذہین فٹبالر ہے جن کا انگلینڈ آنے کے بعد گول کا ریکارڈ شاندار ہے۔انھوں نے اپنے آپ کو انگلش فٹ بال کے ماحول میں بہت جلدی ڈھال لیا ہے اور ان کو سٹی میں ایڈجسٹ ہونے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

پیلیگرینی نے مزید کہا کے اب ان کے پاس عالمی معیار کے چار سٹرائیکر ہیں اور وہ ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید کرتے ہیں۔

بونی نے گزشتہ سیزن سوانسی کی طرف سے 25 گول کیے اور اس سال ابھی تک 9 گول کر چکے ہیں۔

بونی کی 28 ملین پونڈ کی سیل سوانزی کی لیور پول کو اگست 2012 میں جو ایلن کی فروخت سے تقریباً دگنی ہے۔

اسی بارے میں