میلبرن میں آسٹریلیا نے بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption آسٹریلیا کی جانب سے فنچ نے عمدہ بیٹنگ کی اور 96 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

آسٹریلیا میں جاری ٹرائی اینگولر سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

بھارت نے آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 268 کا ہدف دیا تھا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

آسٹریلیا کی جانب سے فنچ نے عمدہ بیٹنگ کی اور 96 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

فنچ کے علاوہ واٹسن اور سمتھ نے بھی اچھا کھیل پیش کیا۔ واٹسن نے 41 رنز بنائے جبکہ سمتھ نے 47 رنز سکور کیے۔

اس سے قبل بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شیکھر دھون نے اننگز کا آغاز کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption روہت شرما نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 138 رنز بنائے

بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف تین رنز کے مجموعی سکور پر شیکھر دھون دو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

انھوں نے نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 138 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک سب سے زیادہ کامیاب بولر رہے۔ انھوں نے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے ٹرائی اینگولر سیریز کے پہلے میچ آسٹریلیا نے بھارت کو ڈیوڈ وارنر کی عمدہ سنچری کی بدولت تین وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اسی بارے میں