نواک جوکووچ نے پانچویں بار آسٹریلین اوپن جیت لیا

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption اس فتح سے جوکووچ کے گرینڈ سلیم ٹائٹلز کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے

نواک جوکووچ نے اینڈی مرے کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن جیت لیا ہے۔

یہ عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوک جوکووچ کی آسٹریلین اوپن میں پانچویں بار کامیابی ہے اور اُن کا آٹھواں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔

یاد رہے کہ نواک جوکو وچ نے اب تک اینڈی مرے کے مدِ مقابل کھیلے گئے تینوں آسٹریین اوپن کے فائنلز جیتے ہیں۔

میلبرن میں کھیلے جانے والا یہ آسٹریلین اوپن کا فائنل تین گھنٹے اور 39 منٹ تک جاری رہا جسے سربیا سے تعلق رکھنے والے جوکووچ نے 7-6، 6-7،6-3 اور 6-0 سے جیتا۔

خیال رہے کہ 27 سالہ مرے نے اب تک آٹھ گرینڈ سلیم فائنل کھیلے ہیں جن میں سے وہ صرف دو جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور آسٹریلین اوپن کا فائنل وہ چار بار ہار چکے ہیں۔

فائنل میں رسائی تک دونوں کھلاڑیوں نے پورے ٹورنامنٹ میں صرف دو دو سیٹ ہارے تھے اور اس میچ میں بھی دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ جاری رکھا۔

مگر چوتھے سیٹ کے بعد مرے اعصابی دباؤ کا شکار نظر آئے اور اچھے کھیل کا مظاہرہ جاری نہ رکھ سکے۔ آخری دونوں سیٹ جوکووچ نے 6-3 اور 6-0 کے ساتھ باآسانی جیت لیے۔

اس فتح سے جوکووچ کے گرینڈ سلیم فتوحات کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے جو آندرے اگاسی، کین روز ویل ، یوون لینڈل، جمی کارنر اور فریڈ پیری جیسے عظیم کھلاڑیوں کے برابر ہے۔

اسی بارے میں