ٹائیگر وڈز کا غیرمعینہ مدت تک نہ کھیلنے کا اعلان

تصویر کے کاپی رائٹ PA
Image caption ٹائیگر کا کہنا تھا کہ وہ واپس تب لوٹیں گے جب وہ اعلی سطح کے مقابلوں کے لیے خود کو تیار سمجھیں گے

گالف کے سابق نمبر ون ٹائیگر وڈز نے گالف سے غیر معینے مدت تک دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فی الحال وہ ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے خود کو بہتر محسوس نہیں کر رہے ہیں۔

ٹائیگر ووڈ گیارہویں بار عالمی نمبر ایک

اب تک کے کریئر میں 105 ٹورنامنٹ جیتنے والے وڈز نے گذشتہ ہفتوں میں دو ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔

ٹائیگر وڈز نے گالف کی دنیا میں واپسی کے لیے کسی مقررہ مدت کا اعلان نہیں کیا۔

39 سال کے وڈز کا کہنا تھا ’مجھے اپنے کھیل پر کافی کام کرنے اور ان کے ساتھ وقت گزارنے کی ضرورت ہے جو میرے لیے اہم ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ وہ واپس تب لوٹیں گے جب وہ اعلی سطح کے مقابلوں کے لیے خود کو تیار سمجھیں گے۔

گذشتہ آٹھ ٹورنامنٹ کے دوران تین میں سے انھوں نے اپنا نام واپس لیا۔ گذشتہ 15 دنوں میں ہی وہ دو مقابلوں سے پیچھے ہٹ گئے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹائیگر وڈز گالف کے مقابلوں سے دور ہوئے ہیں۔ غیر قانونی رشتوں کے تنازع میں پھنسنے کے بعد دسمبر 2009 میں ٹائیگر وڈز نے گالف سے چھٹی لے لی تھی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption 105 ٹورنامنٹ جیتنے والے وڈز نے گذشتہ ہفتوں میں دو ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے

اسی بارے میں